Live Updates

پشاور میں عمران خان کا چاہنے والا انکو شادی پر پشاوری چپل کا تحفہ دیگا

جمعرات 8 جنوری 2015 15:07

پشاور میں عمران خان کا چاہنے والا انکو شادی پر پشاوری چپل کا تحفہ دیگا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) پشاور میں عمران خان کی شادی پر ان کے ایک چاہنے والے چپل ساز نے ان کیلئے پشاوری چپل تحفے کے طور پر دینے کیلئے تیار کرنا شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی شادی کے حوالے سے ان کے چاہنے والے نورالدین نامی چپل ساز نے ان کیلئے تحفے کے طور پر خصوصی چپل تیار کرنا شروع کردی ہے۔ نورالدین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہ خصوصی چپل ضرور پسند آئے گی اور یہ چپل تین سے چار دن میں مکمل طور پر تیار ہوجائے گی۔ اس چپل کا چمڑا لاہور سے منگوایا گیا ہے اور نورالدین یہ خصوصی چپل عمران خان کو تحفے کے طور پر دے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :