عمران مجھ سے بڑے ہیں ، میں نے دوسری شادی بارے نہیں سوچا تو دوسروں بارے کیا تبصرہ کروں، مولانا فضل الرحمن

جمعرات 8 جنوری 2015 16:23

عمران مجھ سے بڑے ہیں ، میں نے دوسری شادی بارے نہیں سوچا تو دوسروں بارے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عمر میں مجھ سے بڑے ہیں میں ان سے چھوٹا ہوں میں نے دوسری شادی کے بارے میں نہیں سوچا تو دوسروں کے بارے میں کیا تبصرہ کروں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کو عمران خان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تو مولانا فضل الرحمان نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عمر میں مجھ سے بڑے ہیں میں ان سے چھوٹا ہوں جب میں نے دوسرے شادی کے بارے میں نہیں سوچا تو دوسرے پر کیسے تبصرہ کرسکتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :