غیر ممالک سے امداد وصول کرنے والی این جی اوز کی مانیٹرنگ کیلئے مسودئہ قانون پر غور شروع کردیا گیا
جمعرات 8 جنوری 2015 17:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء)حکومت پاکستان، سیکیورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان، وزارت قانون اور اقتصادی امور ڈویژن کی مشاورت سے غیر ملکی ذرائع سے امداد و عطیات وصول کرنے والی عالمی فلاحی تنظیموں‘مقامی این جی اوز او ر افرادکو ریگولیٹ کرنے کیلئے بنائے گئے مسودئہ قانون پر غورکر رہی ہے۔ وزارت قانون و انسانی حقوق کے سیکٹرری کی زیر صدارت ایک اجلاس میں قانون کے مسودے پر بحث کی گئی۔
اس مسودئہ قانون کا مقصدغیر ممالک سے فلاحی مقاصد کے لئے امداد و عطیات وصول کرنے والے افراد اور اداروں کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ اس مسودہ قانون میں دی گئی تجاویز کے مطابق امداد وصول کرنے والی این جی اوز اور افراد کو ادائیگیوں کی وصولی اور ان کے خرچ سے متعلق حکومتی اداروں اور ایس ای سی پی کو رپورٹ دینا ہو گی ۔(جاری ہے)
مزید برآں‘ عالمی فلاحی تنظیموں کو حکومت پاکستان کے اقتصادی امور ڈویژن سے رجسٹریشن حاصل کرنا ہو گی اوراجازت کیلئے ایک میمورنڈم آف انڈرسٹینڈگ پر دستخط کرنا ہونگے َ ‘ جس کی مدت پانچ سال تک ہوگی۔
یہ ایم او یوقابل تجدید ہوگا۔ مقامی این جی اوز کیلئے ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہو گا ۔ وزارت قانون میں ہونے والے اجلاس میں ایس ای سی پی ، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نمائندوں نے شرکت کی۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.