پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ایک کو تعاون کرنے کی ضرورت ہے ،اعجاز الحسن صدیقی

جمعرات 8 جنوری 2015 17:55

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ایک کو تعاون کرنے کی ضرورت ہے ، تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈومحمدخان اعجاز الحسن صدیقی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کریم بخش بڑدی ، پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر حفیظ پاشااور دیگر نے ڈی سی سیکریٹریٹ آفیس ٹنڈومحمدخان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ، تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ سکے ، انہوں نے کہاکہ ٹنڈومحمدخان چار سالوں سے پولیو فری رہا ہے اور انشاللہ اس دفعہ بھی پولیو فری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :