ٹنڈومحمدخان ،مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم ،عوام عدم تحفظ کا شکار

جمعرات 8 جنوری 2015 17:55

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء)ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،ملاکاتیار ، بلڑی شاہ کریم ، شیخ بھرکیو اور مختلف دیہی علاقوں میں موٹر سائیکل چھینے اوردیگر وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث شہری اپنے آپ کو عدم تحفظ محسو س کررہے ہیں ، شہریوں نے مطالبہ کیاکہ بڑھتے ہوئے جرائم پر فوری طور پر کنٹرول کیا جائے ۔