لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو بینکوں کے کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس کی براہ راست چھان بین کرنے کی اجازت دیدی

جمعرات 8 جنوری 2015 19:02

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو بینکوں کے کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس کی براہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ملک بھر میں موجود بینکوں کے کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس کی براہ راست چھان بین کرنے کی اجازت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے بینکوں کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ سنایا جو تیس صفحات پر مشتمل تھا۔مختلف بینکوں کی طرف سے متعدد اکاؤنٹس ہولڈرز کے کھاتوں کی جانچ پڑتال کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

بینکوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ایف بی آر کے وکیل الیاس خان نے موقف اختیارکیا کہ پارلیمنٹ سے مالیاتی بل کی منظوری کے بعد ایف بی آر کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس کی قانونی طور پر جانچ پڑتال کر سکتا ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے بینکوں کی درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بینک کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس کی براہ راست جانچ پڑتال کی اجازت دے دی۔