ریحام کی شادی پر ان کی والدہ ناسازی طبع کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکیں تاہم وہ شادی سے خوش ہیں، ریحام خان کے بھانجے یوسف خان

جمعرات 8 جنوری 2015 20:08

ریحام کی شادی پر ان کی والدہ ناسازی طبع کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکیں تاہم ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء ) ریحام خان کے بھانجے یوسف خان نے کہا ہے کہ ریحام کی شادی پر ان کی والدہ ناسازی طبع کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکیں تاہم وہ شادی سے خوش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں سب سے چھوٹی بیٹی عانیہ رحمان ریحام خان کے ساتھ ہی رہے گی جبکہ دو بڑے بچے بیرون ملک زیر تعلیم ہیں وہ وہی پر ہی تعلیم حاصل کرینگے ۔

(جاری ہے)

یوسف خان کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی پروقار مگر سادہ ہوئی جس میں عمران خان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ان کی فیملی سے شرکت کرنے والوں کے بارے میں مجھے نہیں معلوم ۔ ایک سوال کے جواب میں یوسف خان نے بتایا کہ ریحام خان کا سامان بھی بنی گالا منتقل کردیا گیا ہے دو کمروں میں وقتی طور پر سامان رکھا گیا ہے تاہم بعد میں ریحام خان کی مرضی کے مطابق اسے منتقل کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے ننھال سے صرف میں اور میری والدہ شریک ہوئے ہیں جبکہ باقی رشتہ دار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے لیکن ساری فیملی شادی سے خوش ہے ۔

متعلقہ عنوان :