آرمی چیف کا پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون میں پیش رفت پر بریفنگ

جمعرات 8 جنوری 2015 20:14

آرمی چیف کا پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون میں ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں کور کمانڈر پشاور جنرل ہدایت الرحمان نے آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ بھی موجود تھیں جبکہ جنرل راحیل شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا ۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداءکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔پاک فوج پوری قوم کے ساتھ مل کر اپنے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :