سابق کرکٹرز رمیض راجہ ،محمد یوسف اور معین خان کی کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش، نیک تمناؤں کا اظہا ر
جمعرات 8 جنوری 2015 20:37
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجہ نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اچھا کھانا کھانے کے شوقین ہیں ، کرکٹر محمد یوسف نے بھی عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، معین خان نے کہا کہ دعا ہے کہ عمران خان کی نئی اننگز کامیاب ثابت ہو اور ان کے سیاسی کیریئر میں مثبت اثرات مرتب کرے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیض راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ ہمیشہ عمران خان کیلئے اچھا رہا اس دفعہ بھی ورلڈ کپ ان کے لئے خوشگوار ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ورزش بہت کرتے ہیں اور کھانے کے معاملے میں بہت حساس ہیں ہمیشہ اچھے کھانے کھاتے ہیں ۔(جاری ہے)
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان دونوں کیلئے دعا گو ہوں ان کی زندگی میں خوشیاں اس طرح جارہیں شریعت میں جو حقوق ہیں ان کو ملنے چاہیے میں اپنے اور اپنے خاندان کی طرف سے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان نے کہا کہ دعا ہے کہ عمران خان کی نئی اننگز کامیاب ثابت ہو اور ان کے سیاسی کیریئر میں مثبت اثرات مرتب کرے عمران خان کے ساتھ 1992ء کا ورلڈ کپ کھیلا ان میں سپورٹس مین سپرٹ کوٹ کوٹ کا بھرا ہوا ہے امید ہے ان کی شادی بھی خوشگوار رہے گی
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.