کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 4 اہلکار شہید

جمعرات 8 جنوری 2015 21:15

کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 4 اہلکار شہید

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شپک میں سیکیورٹی فورسز کا قافلے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :