دنیا کے متعدداخبارات ورسائل کاتوہین آمیزخاکے چھاپنے سے انکار

جمعرات 8 جنوری 2015 22:45

دنیا کے متعدداخبارات ورسائل کاتوہین آمیزخاکے چھاپنے سے انکار

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) فرانسیسی رسالے پر حملے کے بعد دنیا کے کئی اخبارات اوررسائل نے توہین آمیزخاکے چھاپنے سے انکار کردیا فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو نے توہین آمیز خاکے چھاپے ،مبینہ طور پرجس کے بعد تین مسلح افراد نے رسالے کے دفتر میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کردیا اطلاعات کے مطابق اس حملے کے بعد بھی دو مزید اخباروں نے توہین آمیز خاکے شائع کئے تاہم امریکہ کے بڑے اشاعتی اداروں اور اخبارات نے توہین آمیزخاکے جاری کرنے سے انکار کردیانیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جنرل ، رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وہ کوئی ایسا میٹریل یا کارٹون شائع نہیں کرنا چاہتے ، جس سے کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار فرانسیسی جریدہ چارلی ہیبڈو پہلے بھی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے متعلق متنازع مواد شائع کر چکا ہے ، صرف یہی نہیں کئی بار توہین رسالت کا بھی مرتکب ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :