پاک فوج نے تھرپارکر میں قحط سے متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا

جمعرات 8 جنوری 2015 23:27

پاک فوج نے تھرپارکر میں قحط سے متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) پاک فوج نے آرمی ریلیف کیمپ کوئٹہ سے تھرپارکرمیں قحط سے متاثرہ لوگوں کیلئے تین ٹن امداد ی سامان جس میں روز مرہ کے کھانے پینے کے اشیاء شامل تھے روانہ کردئیے۔اس امدادی اشیاء کے ساتھ ساتھ پاک آرمی نے ان متاثرین کیلئے نقد امدادی رقم بھی ارسال کی ہے تاکہ حسبِ ضرورت اِن متاثرین کیلئے خرچ کیا جاسکے جس سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے سہولیات کے لئے خرچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے تھرپارکرکے متاثرہ علاقوں جن میں چھاچھرو، ڈالی، اسلام کوٹ، ڈپلو اورنگرپارکر کے نواحی علاقوں میں ا مدادی کام جاری ہے۔بلوچستان کے عوام نے پاک آرمی ریلیف کیمپ جوکہ26نومبر2014ء سے قائم ہے۔دل کھول کر تھرپارکر کے متاثرہ لوگوں کیلئے امداد فراہم کیا۔اس سے پہلے پاک آرمی نے بلوچستان کے عوام کی مددسے وزیرستان کے متاثرہ لوگوں کے لیے بھی امداد فراہم کیا۔ اور آئندہ بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :