روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 8 جنوری 2015 23:30

روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے برسبین ..

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ لپچنکو اور سوتیلانا بھی کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

برسبین، آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں روسی سٹار ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سپینش کھلاڑی سوریز نوارو کو سخت مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں امریکن کھلاڑی لپچنکو نے حریف کھلاڑی کو زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

سوتیلا نے جرمنی کھلاڑی اینجلیق کربر کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :