قومی ٹیم 22 ویں فجر انٹر نیشنل انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعہ 9 جنوری 2015 14:15

قومی ٹیم 22 ویں فجر انٹر نیشنل انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء)قومی ٹیم 22 ویں فجر انٹر نیشنل انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ چیمپئن شپ 12 سے 13 فروری تک ایران کے تہران میں کھیلی جائے گی ، اتھیلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 17جنوری کو صبح نو بجے جناح سٹیڈیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے جس میں ملک بھر سے ایتھلیٹس شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔