ورلڈ کپ 2015 میں روشنی والی وکٹیں اور بیلز استعمال ہوں گی، ڈی آر ایس کا بھی استعمال ہوگا، آئی سی سی

جمعہ 9 جنوری 2015 17:14

ورلڈ کپ 2015 میں روشنی والی وکٹیں اور بیلز استعمال ہوں گی، ڈی آر ایس کا ..

دبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء ) ورلڈ کپ کے تمام میچز میں روشن جگمگاتی ہوئی زنگ وکٹیں اور بیلزاستعمال کی جائیں گی۔ ایونٹ میں شریک ٹیمیں سیڈنگ کے اعتبار سے دو پولز میں تقسیم کی گئی ہیں۔ورلڈ کپ دوہزارپندرہ میں چودہ ٹیمیں حصہ لی رہی ہیں۔ جنہیں ان کی عالمی رینکنگ کی اعتبار سے دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر پول سے چارٹیمیں کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ہر فتح پر دو جبکہ میچز برابر یا بے نتیجہ رہنے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ گروپ اسٹیج میں اگر دو یا زائد ٹیموں کے پوائنٹس برابر رہتے ہیں تو وہی سائیڈ آگے جائے گی۔ جس کا رن ریٹ بہتر ہوگا۔ اگر رن ریٹ پر بھی مقابلہ برابر رہا تو پھر باہمی مقابلوں کے نتیجے اور رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہی فارمولا کوارٹر فائنلز میں بھی برابر رہنے والی ٹیموں کے لئے اختیار ہوگا۔

آئی سی سی کے ورلڈکپ قوانین کے مطابق ریزرو ڈے صرف ناک آؤٹ میچز کے لئے رکھے گئے ہیں۔ ٹائی میچز کے فیصلے کیلئے سپر اوور نہیں ہوگا اور اگر فائنل میں مقابلہ برابر رہا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جائے گا۔ ایونٹ میں ڈی آر ایس کا بھی استعمال ہوگا۔ ورلڈ کپ کے تمام میچز میں روشن جگمگاتی ہوئی زنگ وکٹیں اوربیلز استعمال کی جائیں گی۔ جن کی رنگ برنگی روشنی فیصلوں میں معاون ثابت ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :