Live Updates

تحفہ دینا ہے تو شوکت خانم پشاور کو فنڈ دیں: عمران خان

جمعہ 9 جنوری 2015 17:20

تحفہ دینا ہے تو شوکت خانم پشاور کو فنڈ دیں: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2015ء) ولیمے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ابھی شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا میڈیا رپورٹس کے بعد فوری نکاح کا فیصلہ کیا۔ شادی کی مبارک دینے پر ہر پاکستانی کا شکر گزار ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا مجھے لوگوں کی طرف سے تحائف کیلئے کالز آ رہی ہیں۔ تحفہ دینا ہے تو شوکت خانم پشاور کو فنڈ دیں کیونکہ اس سال شوکت خانم بن جائے گا تو کینسر کے غریب مریضوں کا مفت علاج ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریحام خان نے کہا آپ سب کی خصوصی دعا چاہیے اور اللہ کرے سال 2015 ہمارے اور پاکستان کیلئے اچھا رہے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نکاح خوان مفتی سعید کے مدرسے پہنچے ۔ لائیبری پہنچنے پر مفتی سعید نے عمران خان اور ریحام خان کا استقبال کیا۔ ریحام خان نے جامنی رنگ اور گلابی رنگ کی فراک پہن رکھی تھی۔ عمران خان اور ریحام خان نے الندوہ لائبریری میں بچوں کے ساتھ ولیمے کی بریانی کھائی۔ ریحام خان کے ہمراہ انکی بیٹی بھی تھیں۔ ولیمے کی تقریب میں عمران خان اور ریحام خان کے دیگر رشتہ دار بھی شریک تھے۔ زندگی کے نئے سفر میں کپتان نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور بھابی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی شرماتی رہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :