زیادہ سے زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے،اہلیہ عمرا ن خان، دعا ہے 2015ء امن اورخوشحالی کاسال ہو،ریحام خان کاپاکستانی عوام کی حمایت کاشکریہ

جمعہ 9 جنوری 2015 18:45

زیادہ سے زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے،اہلیہ عمرا ن خان، دعا ہے 2015ء امن اورخوشحالی ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پاکستانی عوام کی حمایت پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے اللہ سے دعا ہے کہ 2015ء امن اورخوشحالی کاسال ہو۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چھترپارک میں الندوہ ٹرسٹ میں دعوت ولیمہ کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ پاکستانی عوام کے تعاون پرشکریہ ادا کرتی ہوں سب کی دعائیں چاہئیں ہمیں زیادہ سے زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے اللہ کرے 2015ء امن اورخوشحالی کاسال ہو۔

متعلقہ عنوان :