ڈیرہ اللہ یار میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ، ریلوے پٹڑی کا6فٹ ٹکڑابری طرح متاثر ،

کوئٹہ آنے اورکوئٹہ سے کراچی ،پنجاب اوردیگرصوبوں کوجانے والی ٹرینوں کومختلف ریلوے اسٹیشنوں پرروک لیاگیا،جعفرایکسپریس اوربولان میل 6گھنٹوں کی تاخیرسے سبی ریلوے اسٹیشن پرپہنچیں، دھماکے کے بعد پولیس کاروائی ،ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 8مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 9 جنوری 2015 19:07

ڈیرہ اللہ یار میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ، ریلوے پٹڑی کا6فٹ ..

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں مری فارم کے مقام پر نا معلوم افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا دھماکے سے ریلوے پٹڑی کا6فٹ ٹکڑابری طرح متاثر ہوااندرون ملک سے کوئٹہ آنے اورکوئٹہ سے کراچی ،پنجاب اوردیگرصوبوں کوجانے والی ٹرینوں کومختلف ریلوے اسٹیشنوں پرروک لیاگیاکوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس اوربولان میل 6گھنٹوں کی تاخیرسے سبی ریلوے اسٹیشن پرپہنچیں دھماکے کے بعد پولیس نے شاہی چوکی کے قریب کاروائی کے دوران پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے 8مشکوک افراد کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب مری فارم کے مقام پر نا معلوم ملزمان نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا دھماکے سے ریلوے ٹریک کا 6فٹ کا ٹکڑا بری طرح متاثرہواہے اورٹریک اورسلیپراکھڑگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل ٹیم اورفرنٹےئرکورکاعملہ موقع پر پہنچ گیاعلاقے کوگھیرے میں لیکرکارروائی شروع کردی دھماکے سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی اورریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب جانے اوراندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی تمام ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیاریلوے انتظامیہ نے بتایاکہ جس جگہ ریلوے ٹریک کواڑایاگیاہے وہ سکھر ڈویژن کاہے ، دھماکے کے بعد روالپنڈی سے کوئٹہ آنے والی مسافر ٹرینوں جعفرایکسپریس اور نواب اکبر بگٹی ایکسپریس اور کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو جیکب آباد اور کوئٹہ سے روالپنڈی جانے والی مسافر ٹرینوں جعفرایکسپریس اور نواب اکبر بگٹی ایکسپریس اورکوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کو سبی اسٹیشن پر روک لیاگیا روالپنڈی سے کوئٹہ آنے والے جعفرایکسپریس دھماکے کی وجہ سے اپنے مقررہ وقت سے 6گھنٹے جبکہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل اپنے مقررہ وقت سے 5گھنٹوں کی تاخیرسے سبی اسٹیشن پر پہنچیں جس سے مسافرو ں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹریک کی مرمت کا کام تین گھنٹے بعد مکمل کرکے ٹریک کو بحال کردیا گیا ٹرینوں کی آمد ورفت میں کئی گھنٹوں کی تاخیرکی وجہ سے مسافروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا جبکہ دھماکے کے بعد ڈیرہ اللہ یار پولیس نے ڈی ایس پی سرکل غلام حسین بروہی کی سربراہی میں شاہی چوکی کے قریب چھاپے کی غرض سے کاروائی کی تونامعلوم ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی پولیس کی جوابی کاروائی کرتے ہوئے 8مشکوک افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔