میرپور خاص: پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک،دو ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار جاں بحق

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:04

میرپور خاص: پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک،دو ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار ..

میرپور خاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) میرپور خاص میں حیدرآباد پولیس کا ملزمان سے طویل مقابلہ، دو ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ تین ڈاکو مارے گئے۔

(جاری ہے)

میرپور خاص کے علاقے محمود آباد میں ملزمان کی موجودگی کی اطلا ع پر حیدر آباد پنیاری تھانے کی پولیس نے ملزمان مقام پر چھاپہ مارا جہان ملزمان کی جانب سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او پنیاری تھانہ ممتاز علی بلوچ ،سب انسپیکٹر ،وارث ،سپاہی محمد فیصل ،غلام حسین ،سجاد علی جاں بحق ہوگئے ۔ آخری اطلاع آنے تک پولیس اور ملزمان میں مقابلہ جاری ہے جس میں میرپور خاص کی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کر دی۔

متعلقہ عنوان :