پرویز مشرف حملہ کیس ، دہشتگرد خالد محمود کو پھانسی دیدی گئی

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:04

پرویز مشرف حملہ کیس ، دہشتگرد خالد محمود کو پھانسی دیدی گئی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ایک اور مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے ۔ جیل حکام کے مطابق خالد محمود کی شام کے اوقات میں اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی جس کے بعد اسے رات 9 بجے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی ہے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ خالد محمود کی لاش کو بھی ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے سابق ٹیکنیشن پر جھنڈا چیچی میں پرویز مشرف پر حملے کا الزام تھا ۔ خالد محمود کی صدر کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :