ایڈونچر سے بھرپور تھرلرز فلم بلیک سی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:33

ایڈونچر سے بھرپور تھرلرز فلم بلیک سی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) ایڈونچر سے بھرپور تھرلرز فلم بلیک سی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ایکشن فلموں کے شوقین افراد کیلئے ایڈونچر سے بھرپور تھرلر فلم بلیک سی کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کیون مک ڈونلڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایک آبدوز میں سوارایسے مسافروں کے گرد گھومتی ہے جو سمندر میں صدیوں سے گڑے کئی ملین ڈالر مالیت رکھنے والے سونے کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں اور خزانہ ملنے کے بعد ایک دوسرے کی جان لینے پر اتر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والے فنکاروں میں جوڈ لاؤ ،سکاٹ مک نیری،کارل ڈیویس اور کانسٹینٹن کھبین اسکی سمیت دیگر شامل ہیں۔ چارلس سٹیل کی پروڈکشن میں تیار ہونیوالی یہ فلم 23جنوری کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :