Live Updates

عمران خان کے تمام اثاثے قابل ٹیکس آمدن کے زمرے میں آتے ہیں، شیریں مزاری

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:50

عمران خان کے تمام اثاثے قابل ٹیکس آمدن کے زمرے میں آتے ہیں، شیریں مزاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی زمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ نے خریدی تھی اور ایک عرصہ تک جمائمہ کے ہی نام تھی۔ لیکن عمران خان نے اپنا لندن فلیٹ بیچ کر یہ قیمت جمائمہ کو ادا کر دی تھی۔ جس کے بعد زمین کا قبضہ اور ٹرانسفر لیٹر عمران خان کے نام کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام اثاثے قابل ٹیکس آمدن کے زمرے میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نہ تو بے نام اثاثوں کے مالک ہیں نہ ہی ان کے اثاثے کسی رشتہ دار کے نام ہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی بھی اثاثہ یا بنک اکاوٴنٹ بیرون ملک موجود نہیں ہے ، حقائق کو سراسر مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ میڈیا ان سیاسی رہنماوٴں سے سوال پوچھے جن کے اثاثے اور بنک اکاوٴنٹس بیرون ملک میں ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :