جنوبی افریقہ کی ٹیم رواں برس جولائی، اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ کریگی

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:51

جنوبی افریقہ کی ٹیم رواں برس جولائی، اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ کریگی

کیپ ٹاؤن/ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) جنوبی افریقہ کی ٹیم رواں برس جولائی، اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم 30 جون کو بنگلہ دیش پہنچ جائے گی اور 3 جولائی کو پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 5جولائی کو ڈھاکہ، دوسرا میچ 7 جولائی کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا 10 جولائی کو ڈھاکہ، دوسرا میچ 12 جولائی کو ڈھاکہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 جولائی کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 جولائی تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا اور آخری میچ 30 سے 3 اگست تک ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :