سونم کپور کی نئی فلم ڈولی کی ڈولی کا گیت ریلیز کردیا گیا، 23 جنوری کو ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:53

سونم کپور کی نئی فلم ڈولی کی ڈولی کا گیت ریلیز کردیا گیا، 23 جنوری کو ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) سونم کپور کی نئی فلم ڈولی کی ڈولی کا گیت ریلیز کردیا گیا، فلم 23 جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔ دلہنیا کا دل جیتنے کیلئے تین نوجوان جی جان کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک مساکلی کے تین چاہنے والے ہیں ان میں سے کوئی سچا پیار کرنے کے دعوے کررہا ہے اور کوئی گلیوں کے چکر کاٹ رہا ہے ۔ تینوں بے چارے بھڑکیلے لباس کی اداوٴں سے گھائل ہیں ۔ اب اس نازک سی ڈولی کی ڈولی کون اپنے ساتھ دلہن رانی بنا کر لے جائیگا یہ سب 23جنوری کو سامنے آئیگا۔

متعلقہ عنوان :