لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں جاری، فلمی ستاروں کیلئے ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:56

لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں جاری، فلمی ستاروں کیلئے ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) امریکی شہرلاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں جاری ہیں جہاں فلمی ستاروں کیلئے ریڈ کارپٹ بچھادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

72ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ہلٹن ہوٹل میں منعقد کی جائیگی جہاں فلمی ستاروں کی انٹری کیلئے ریڈ کارپٹ بچھادیا گیا ہے،ریڈ کارپٹ بچھائے جانے کی تقریب میں انتظامیہ،فلمی ستاروں اور شو بز سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،گولڈن گلوب ایوارڈ گیارہ جنوری کو اپنی رنگینیاں بکھیریں گے،، برڈ مین اور ان ٹو دی ووڈ کو بہترین فلموں کیلئے نامزد کیاگیا ہے۔