گجرات: توہین رسالت کا مرتکب ایک شخص گرفتار

ہفتہ 10 جنوری 2015 12:05

گجرات: توہین رسالت کا مرتکب ایک شخص گرفتار

گجرات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) گجرات میں پولیس نے توہین رسالت ﷺ کے جرم میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گاوٴں ڈھوک کے ایک حجام نے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کہے، مذکورہ ملزم اپنی ہی دکان میں اس گناہ کا مرتکب ہوا لیکن جب معاملہ پولیس اور لوگوں تک پہنچا تو ملزم آزاد کشمیر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف محمد بوٹانامی مدعی نے ایف آئی آر درج کروائی۔تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر کے بروز جمعہ مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں اسے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :