Live Updates

فنکاروں کا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 10 جنوری 2015 12:16

فنکاروں کا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کو زندگی کا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء ) پاکستان کی شوبز انڈ سٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں اداکارہ زارا اکبر ، مہوش حیات ،سمی راحیل ، کاشف محمود ، غلام چانڈیو یوسف صلاح الدین ، گلوکارہ لکی علی ، ابرار الحق ، سلمان احمد اور عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر عمران خان اور ریحام خان کو مبارک بادپیش کرتے ہیں ، دونوں کے لئے دعا گو ہیں کہ خدا دونوں کی ازدواجی زندگی کو کامیاب کرے ۔

فنکاروں نے کہا کہ عمران خان کی شادی کا سن کر بڑی مسرت ہوئی ۔نئے شادی شدہ جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی شادی نئے سال کا بہترین تحفہ ہے ان کی درازی عمرکے لئے دعا گو ہیں ۔ خان صاحب خوش قسمت ہیں کہ ان کو ریحام خان جیسی اچھی خاتون کا ساتھ نصیب ہوا ۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں خدا دلہا اور دلہن کو سلامت رکھے ۔

ریحام خان بڑی خوش قسمت خاتون ہے کہ ان کو عمران خان جیسا با اصول اور محبت کرنیو الا انسان ملا دونوں کیلئے ڈھیر ساری دعائیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شادی ایک مقدس بندھن ہے اور عورت کا اصل گھر اس کے شوہر کا گھر ہوتا ہے سیاست اور شادی دو مختلف چیزیں ہیں ۔عمران خان کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں اور پوری قوم ،فنکار اور پوری دنیا کو عمران خان کی شادی کی بڑی مسر ت ہوئی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات