اپنے عروج پرتھیٹر کوچھوڑ کر ایک نئی روایت قائم کی ، واپسی کا کوئی ارادہ نہیں‘ اداکارہ نرگس

ہفتہ 10 جنوری 2015 12:19

اپنے عروج پرتھیٹر کوچھوڑ کر ایک نئی روایت قائم کی ، واپسی کا کوئی ارادہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) معروف اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ میر اشوبز میں واپسی کا کوئی اداکارہ نہیں ہے اور ویسے بھی میں نے اپنے عروج پرتھیٹر کوچھوڑ کر ایک نئی روایت قائم کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کی حسین یادیں میرے لئے سرمایہ حیات ہیں ، میں صرف اپنے کاروبار ،گھر کی طرف تمام توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں اور میر ی پہلی ترجیح میرا شوہر اور بچوں کی تعلیم وتربیت ہے ۔

نرگس نے کہا کہ نئی فنکاروں کو اپنے کیرئیر پر توجہ مرکوزکرنی چاہیے کیونکہ تھیٹر بڑا مشکل شعبہ ہے اس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی ۔ موجودہ دور کاتھیٹر عوام کی خواہش کے عین مطابق نہیں ہے ا س میں مزیدبہتری کی گنجائش ہے ۔تھیٹر فنکار ایک خاندان کی طرح ہیں آپس میں پیار او رمحبت کو فروغ دینا چاہیے ۔