راولپنڈی خود کش دھماکہ ،شیخ رشید امام بارگاہ آمد پر احتجاج کے بعد واپس چلے گئے

ہفتہ 10 جنوری 2015 12:55

راولپنڈی خود کش دھماکہ ،شیخ رشید امام بارگاہ آمد پر احتجاج کے بعد واپس ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) امام بارگاہ ابو محمد رضوی میں خود کش دھماکے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی امام بارگاہ آمد کے موقع پر نوجوانوں نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد شیخ رشید واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب راولپنڈی کی امام بارگاہ ابو محمد رضوی میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید امام بارگاہ پہنچے تو وہاں موجود نوجوانوں نے انہیں دیکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔احتجاج کرنے والوں نے شیخ رشید احمد سے شکوہ کیا کہ آپ کا گھر قریب ہی ہے لیکن آپ اب آ رہے ہیں ، جب آپ دھماکے کے وقت یہاں نہیں آئے تو اب آنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔نوجوانوں کے احتجاج کے بعد شیخ رشید احمد امام بارگاہ سے واپس چلے گئے۔