طالبان نے امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:25

طالبان نے امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

اسلام آبد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جماعت الحرار دھڑے نے جمعہ کو راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والیبم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شب دارلحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ سولہ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ غیر ملکی ایجنسی اے ایف پی کے مطابقٹی ٹی پی جماعت الحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ای میل میں کہا کہ ہم امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں تاہم اس طرح کے حملے آگے بھی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :