فرانسیسی وزیراعظم نے پیرس حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:35

فرانسیسی وزیراعظم نے پیرس حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) فرانسیسی وزیراعظم نے پیرس حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کرلیا جبکہ القاعدہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیراعظم مینوئل ولاس نے اعتراف کیا ہے کہ پیرس حملے کے بارے میں انٹیلی جنس بری طرح ناکام رہی، کسی انٹیلی جنس ایجنسی سے حکومت کو حملے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فرانسیسی انٹیلی جنس دہشتگردی کے بارے میں معلومات کے حصول میں واضح طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

دوسری جانب یمن میں سرگرم دہشتگرد تنظیم القاعدہ کا کہنا ہے کہ پیرس میں حملہ ان کے گروپ میں شامل افراد نے کیا۔ القاعدہ کا کہنا ہے کہ فرانس سمیت یورپی میں مزید حملے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :