ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ‘ موسم سرما کی بارشیں فروری میں شروع ہوں گی ‘محکمہ موسمیات

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:36

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ‘ موسم سرما ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ‘ موسم سرما کی بارشیں فروری میں شروع ہوں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں جاری دھند کی شدت میں اتوار سے کمی آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرد اور خشک رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے گلیات، مالا کنڈ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور پارا چنار میں منفی نو ریکارڈ کیا گیا موسم سرما کی باقاعدہ بارشیں فروری کے پہلے ہفتے شروع ہو سکتی ہیں۔

ادھر دھند کے باعث ملتان ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا دور دور تک دھند کی سفید چادر پھیلی ہوئی ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہو کر صفر رہ گیا ملتان میں میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :