این اے 125، دوبارہ ملنے والے دونوں بیگ میں موجود ووٹوں کی تصدیق کا حکم

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:51

این اے 125، دوبارہ ملنے والے دونوں بیگ میں موجود ووٹوں کی تصدیق کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے گمشدہ بیگ ملنے کے بعد ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے حکم دیاکہ دونوں بیگ میں موجودبیلٹ پیپرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوائے جائیں ۔ ناررا پولنگ سٹیشن نمبر 111اور120کے دوبیگز کے ووٹوں کی تصدیق کرے اورایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرائے ۔ یادرہے کہ خواجہ سعد رفیق کی کامیابی حامد خان نے چیلنج کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایاتھا اور تصدیق کے دوران دو بیگ کے گمشدہ ہونے کا انکشاف ہواتھا جو بعد میں مل گئے تھے ۔