شہری مسائل کے حل کیلئے بنائے جانے والے سکھر ڈویلپمنٹ الائنس نے سکھر کے منتخب نمائندگان ، ضلعی افسران کے گھیراؤ کے بجائے گذشتہ کئی سالوں سے بدحالی کا شکار سکھر میونسپل کارپوریشن کے سامنے احتجاجی دھرنے کی کال دے دی

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:05

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) شہری مسائل کے حل کیلئے بنائے جانے والے سکھر ڈویلپمنٹ الائنس نے سکھر کے منتخب نمائندگان ، ضلعی افسران کے گھیراؤ کے بجائے گذشتہ کئی سالوں سے بدحالی کا شکار سکھر میونسپل کارپوریشن کے سامنے احتجاجی دھرنے کی کال دے دی ، ضلع بھر تجاوزات کی بھرمارکے ہونے کے باوجود اقدامات نہ اٹھانے کے خلاف 12جنوری کو پیر کے روز سکھر بلدیہ میں دھرنا دیا جائے گا، ایس ڈی اے رہنماؤں کااعلان ، سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کا ایک اجلاس زیر صدرات چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں ایس ڈی اے میں شامل تمام جماعتوں کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں شامل تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ جب تک سکھر شہر کے مسائل حل نہیں ہوتے ہماری احتجاجی تحریک جاری رہیگی، شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایم ڈی نساسک نے 4ماہ وقت مانگا ہے امید ہے کہ وہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی صفائی ستھرائی اور مفلوج نکاسی نظام کی درستگی کو یقینی بنائیں گے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کی بھر مار کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے، گاڑیوں کا گذرنا دو درکنار اب پیدل چلنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے، اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ ادارے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے کو تیار نہیں وہ صرف چند روز بعد فرضی کارروائی کر کے فوٹو سیشن کراکے خود کو بری الذمہ قرار دینے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ حقیقی معنوں میں تجاوزات ہٹانے کے لیے میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے جس کے باعث ایس ڈی اے کی جانب سے 12 جنوری بروز پیر کو سکھر میونسپل کارپوریشن میں احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متعلقہ اداروں کے افسران و عملے کو عملی طور پر مستقل بنیادوں پر شہر سے تجاوزات ہٹانے پر مجبور کریں اور تاجروں اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جاسکے واضع رہے کہ سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کی جانب سے شہری مسائل کے حل کیلئے گذشتہ کئی ماہ سے سکھر کے منتخب نمائندگان اور ضلعی افسران کے دفتروں اور گھروں کے گھیراؤں کا اعلان کیا جا رہا تھا تاہم ایس ڈی اے کی جانب سے گذشتہ کئی سالوں سے بدحالی کا شکار سکھر میونسپل کارپوریشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان سمجھ سے بالا تر نظر آتا ہے کیونکہ سکھر بلدیہ از خود مسائلستان کا شکار ہے اور ملازمین اپنی تنخواہوں اور پینشن کے حصول کیلئے احتجاج کندہ کی فہرست میں شامل ہے اپنے مسائل خود حل نہ کرنے والی بلدیہ ایس ڈی اے کے مطالبات کس طرح حل کریگی ۔