سکھر شہر میں بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے سکھر شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام اجلاس

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:06

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) سکھر شہر میں بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے سکھر شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام شہری اتحاد کے رہنما وزیر علی خان بروہی کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس زیر صدرات چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، سید عمران علی شاہ ، حبیب اللہ انصاری ،ثناء اللہ مہر ، غلام نبی گھانگرو، شاہ فیصل بروہی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں رہنماؤں نے سپیکو انتظامیہ کی جانب سے بارہ سے سولہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا سپیکو اور گیس کمپنی انتظامیہ کے نااہل افسران و عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث سکھر شہر بجلی اور گیس سے محروم ہو گیا ہے دونوں محکموں کی وجہ سے شہریوں کا جینا دوبھر اور زندگی عذاب بنی ہوئی ہے نواز حکومت نے عوام کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا بجلی اور گیس کا نا ہونا انتہائی افسوسنا ک ہے اجلاس میں رہنماؤں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اگر بجلی اور گیس کے بحرانوں پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :