Live Updates

رحمن ملک کا پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ ‘ مذاکراتی عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہفتہ 10 جنوری 2015 15:40

رحمن ملک کا پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ ‘ مذاکراتی عمل کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔رابطہ میں مذاکراتی عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فریقین جلد از جلد مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرکے معاملہ جلد حل کریں۔ رحمان ملک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھی ٹیلیفون کیا تاہم جماعت اسلامی کے شوریٰ اجلاس کے باعث اس سے بات نہ ہو سکی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :