سعید اجمل نے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا : چیئرمین پی سی بی

ہفتہ 10 جنوری 2015 15:42

سعید اجمل نے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا : چیئرمین پی سی بی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ ہم نے آئی سی سی سے خود کہا ہے کہ آپ سعید اجمل کا ٹیسٹ کروا لیں لیکن سعید اجمل نے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل نے اپنے باﺅلنگ ایکشن سے متعلق کہا ہے کہان سے جتنا بہتر ہو سکتا تھا انہوں نے کر لیا ہے جبکہ ہمارے مطابق ان کا ایکشن بالکل ٹھیک ہو چکا ہے۔ورلڈ کپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے ۔جبکہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرنے کے لیے اتحاد کے ساتھ کھیلنا ہو گا جبکہ اسی اتحاد کے باعث پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کر سکے گی۔

متعلقہ عنوان :