امریکہ نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو دہشتگردانہ حملوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی

ہفتہ 10 جنوری 2015 15:57

امریکہ نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو دہشتگردانہ ..

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء ) امریکہ نے فرانس میں حالیہ دہشتگردانہ حملے کے پیش نظر دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو سفری انتباہ جاری کردیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکی شہریوں کیخلاف حملوں کا خطرہ موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرانس میں حالیہ حملے اس بات کی یقین دہانی ہے کہ دنیا بھر میں امریکی شہریوں کو دہشتگردانہ حملوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں خفیہ ذرائع سے بھی ایسی اطلاعات مسلسل مل رہی ہیں جنوبی ایشیا میں موجود دہشتگرد گروپ امریکی شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری ایسے حملوں کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تمام تفریح مقامات پر بھی اپنی سکیورٹی کے حوالے سے محتاط رہیں