گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں پاؤنڈ کی قیمت میں3روپے 50پیسے،یورو2روپے50پیسے کمی ہوئی

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:14

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں پاؤنڈ کی قیمت میں3روپے 50پیسے،یورو2روپے50پیسے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء)ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں پاؤنڈ کی قیمت میں ساڑھے تین اور یورو کی قیمت میں ڈھائی روپے کمی ہوئی ،جس سے معیشت کی زبوں حالی یورپی کرنسیوں کی قدر پر اثر انداز ہونے لگی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس کمی کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قدر ایک سو باون روپے پچپن پیسے جبکہ یورو کی قدر ایک سو انیس روپے تین پیسے ہوگئی۔

سوئس فرینک کی قدر کاروباری ہفتے کے دوران ایک روپے ستانوے پیسے کم ہو کر ننانوے روپے بارہ پیسے ، کینڈین ڈالر کی قدر ایک روپے تنتیس پیسے کم ہو کر پچاسی روپے چودہ پیسے جبکہ آسٹریلوی ڈالر کی قدر اکیس پیسے کم ہو کر اکیاسی روپے ستاسی پیسے ہوگی۔ بھارتی روپے کی قدر روپے کے مقابلے میں دو پیسے بڑھ کر ایک روپے اکسٹھ پیسے ہوگئی ۔