مدارس کی ا سکروٹنی شروع کر دی گئی۔وزارت داخلہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:20

مدارس کی ا سکروٹنی شروع کر دی گئی۔وزارت داخلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) وزارت داخلہ نے دہشتگردوں سے رابطے کے شبے میں چند مدارس کی ا سکروٹنی شروع کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے قومی ایکشن پلان کمیٹی کو ایک تحریری بیان بھجوایا گیا تھا جس میں وزرات داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ چند مدارس کے دہشتگردوں سے روابط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بہتر( 72) کالعدم تنظیموں کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

تحریری بیان کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ کالعدم تحریک طالبان سے منسلک اور ان کے خاموش ساتھیوں کا پتہ چلانے کا کام جاری ہے ، صوبہ پنجاب میں سے 95افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ یہ بھی پتہ کر رہی ہے کہ کون سے کالعدم تحریک متحرک ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلح جتھے رکھنے والی تنظیموں کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :