بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور انہیں منانے کی خبریں درست نہیں: مخدوم امین فہیم

ہفتہ 10 جنوری 2015 17:41

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور انہیں منانے کی خبریں درست نہیں: مخدوم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءمخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری کو منانے کا کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وہ لندن نہیں بلکہ دبئی سے واپس آ رہے ہیں، بلاول سے ملاقات اور انہیں منانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سے ملاقتیں ہوتی رہتی ہیں اور ان سے کوئی اختلاف نہیں ہے جبکہ پارٹی میں اتفاق رائے ہونے کے باعث ہی آئینی ترامیم کی حمایت کی گئی ہے۔