افغان صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ خیال

ہفتہ 10 جنوری 2015 18:38

افغان صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری۔2015ء)کابل میں افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کی جس میں سیکورٹی استحکام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وفد محمودخان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور افرا سیاب خٹک نے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں سیکورٹی استحکام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغان حکومت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے اور مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا کہ اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں دہشت گردی صرف پاکستان نہیں پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔