الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات جاری

ہفتہ 10 جنوری 2015 18:38

الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات جاری

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک 53 مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں سے سب سے زیادہ مقدمات تحریک انصاف کی طرف سے دائر کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے 18، مسلم لیگ ن کے 12، آزاد امیدواروں کے 10، پیپلز پارٹی کے 4، ق لیگ اور جمیعت علماءاسلام (ف) کے 3، 3 جبکہ فنکشنل لیگ اورپختونخواہ ملی پارٹی کا ایک، ایک مقدمہ زیر سماعت ہے۔ واضح رہے الیکشن ٹربیونلز کو الیکشن کمیشن کی طرف سے 28فروری تک مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کی حتمی توسیع دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :