بنوں، اغواء ہونیوالے طالبعلم بازیاب کرا لئے گئے

ہفتہ 10 جنوری 2015 18:50

بنوں، اغواء ہونیوالے طالبعلم بازیاب کرا لئے گئے

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) بنوں سے اغواء ہونے والے طالب علم بازیاب کرالئے گئے 2جنوری کی رات نامعلوم اغواء کاروں نے مشہوداحمدشاہ اورثمرعلی شاہ کواغواء کیا تھا تھانہ منڈان میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی طاہرشاہ نے میڈیا کوبتایا کہ 2جنوری کی شب نامعلوم اغواء کاروں نے تھانہ غوریوالہ کی حدود پیرولی شمشی خیل سے دو طالب علم ثمرعلی شاہ ولد شاہ قیاز اورمشہود احمد شاہ ولد امیرصاحب شاہ کوموٹرکارمیں زبردستی ڈال کراغواء کرلیا گیا تھا جس کے بعد تھانہ غوریوالہ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں کی جس پرانسپکٹر نعیم خان ،سب انسپکٹرشہبازخان اوردیگرسٹاف نفری کے ہمراہ دن رات محنت کی اورمشتبہ افراد کی پکڑدھکڑ شروع کی تاہم اس دوران ایک مغوی طالب علم ثمرعلی شاہ کو بغیر کسی تاوان کے دو دن بعد اغواء کاروں نے رہا کردیا جبکہ مغوی مشہوداحمدشاہ کی رہائی کیلئے 10لاکھ روپے تاوان ادا کرنے کامطالبہ کیا تاہم سی ٹی ڈی ٹیم نے اپنی کاروائی جاری رکھی اورتفتیش کادائرہ وسیع کیاجس کی بدولت اغواء کار مغوی کوبغیرتاوان ادائیگی کے جانی خیل کے علاقے میں چھوڑ کررہاکردیاتاہم اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے لگائے جارہے ہیں اوربہت جلد اغواء کار قانون کے شکنجے میں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :