پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھل جائیں گے ،اے کیٹیگری کے سکولوں کے انتظامات محکمہ تعلیم نے سنبھال لئے ،

38ہزار سکول و کالجز فنڈز کی کمی کے باعث سکیورٹی انتظامات پر تذبذب کا شکار ،متعددپرائیویٹ ٹیوشن اکیڈیمز نے تاحال اقدامات نہیں اٹھائے

ہفتہ 10 جنوری 2015 20:10

پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھل جائیں گے ،اے کیٹیگری کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کل ( پیر) سے دوبارہ کھل جائیں گے ،سکیورٹی شیڈول میں اے کیٹیگری کے سکولوں کے انتظامات محکمہ تعلیم نے سنبھال لئے ،38ہزار سکول و کالجز فنڈز کی کمی کا شکار ہونے کے باعث سکیورٹی انتظامات پر تذبذب کا شکار ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر میں قائم متعددپرائیویٹ ٹیوشن اکیڈیمز نے سکیورٹی کے سلسلہ میں تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ۔

امسال محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیاں طے شدہ شیڈول کے برعکس 19دسمبر سے 3جنوری تک کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پشاور کے سکول میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد سکیورٹی انتظامات کے تناظر میں چھٹیوں میں 11جنوری تک توسیع کردی گئی ۔ اس دوران حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں جاری کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کوپابند کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اے کیٹیگری کے اسکولوں کے انتظامات محکمہ تعلیم نے سنبھال لئے تاہم 38ہزار سکول و کالجز فنڈز کی کمی کا شکار ہونے کے باعث سکیورٹی انتظامات پر تذبذب کا شکار ہیں۔اے کٹیگری کے 600تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے خاردار تاریں سکیورٹی گارڈز تعینات کردیئے گئے ہیں۔سکول اسٹاف اور سکیورٹی گارڈز کو تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے،تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹ سکیں۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کیلئے مختص ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز ناکافی ہیں جس کے باعث 38ہزار سکول و کالجز کیلئے سکیورٹی کے مکمل انتظامات نہیں ہو سکے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے 700سے زائد سکولوں میں ناقص سکیورٹی انتظامات کی نشاندہی کی ہے جنکے خلاف 12جنوری کوکارروائی کئے جانے کا امکان ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا ہے کہ صرف سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز ہی نہیں بلکہ اکیڈیمز بھی حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں جاری کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

متعلقہ عنوان :