حساس اداروں نے گزشتہ روز آپریشن میں مارے جانیوالے دہشتگرد وں کے ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدیں،

مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا،مارے جانیوالے دوسرے دہشتگرد کی شناخت معراج شاہد کے نام سے ہو گئی ‘ ذرائع

ہفتہ 10 جنوری 2015 20:24

حساس اداروں نے گزشتہ روز آپریشن میں مارے جانیوالے دہشتگرد وں کے ممکنہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء )حساس اداروں نے گزشتہ روز آپریشن میں مارے جانیوالے دہشتگرد وں کے ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دیں جسکے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ، مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیاجبکہ مارے جانے والے دوسرے دہشتگرد کی شناخت معراج شاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب حساس اداروں اور پولیس کی برکی روڈ پر کارروائی کے دوران مارے جانے والے سانحہ واہگہ بارڈر کے ماسٹر مائنڈ کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر اسد اللہ عرف روح اللہ عرف قریشی سمیت تین دہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کی لاہور میں ممکنہ موجودگی کے پیش نظر انکی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں جسکے لئے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر انتہائی خفیہ طریقے سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والے دوسرے دہشتگرد کی شناخت معراج شاہد کے نام سے ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے کے وقت خودکش چیک پھینک کر وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔