Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے ذریعے الیکشن 2013کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں ، شاہ محمود قریشی ،

شادی سنت رسول اور شرعی فعل ہے،دعا ہے عمران خان کی شادی کامیاب ہو ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 جنوری 2015 21:50

جوڈیشل کمیشن کے ذریعے الیکشن 2013کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں ، شاہ محمود ..

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے الیکشن 2013کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں،جو کمیشن حکومت بنانا چاہتی ہے وہ بے معنی ہے۔

(جاری ہے)

مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے زریعے 2013 انتخابات کی حقیقت پوری قوم کے سامنے آئے،جوڈیشل کمیشن بنا دینا کافی نہیں،بلکہ اصل بات تو یہ ہے کہ وہ کتنا بااختیار ہوگا۔عمران خان کی شادی کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شادی سنت رسول اور شرعی فعل ہے،دعا ہے کہ عمران خان کی شادی کامیاب ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات