پینٹینگولر کپ: بلوچستان واریئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجاب بادشاہ کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

صہیب مقصود کے شاندار 125رنز، اظہر علی نے 72رنز بنائے ، پنجاب ادشاہ کے ناصر جمشید کے 185، علی وقاص کے 86رنز رائیگاں، 315رنز کا بڑا ہدف بلوچستان وایئرز نے 9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ،وہاب ریاض کی 5وکٹیں ، بلوچستان واریئرز کے ضیاء الحق نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:28

پینٹینگولر کپ: بلوچستان واریئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجاب بادشاہ ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) پینٹینگولر کپ میں بلوچستان واریئرز نے دلچسپ مقابلے کے بعدپنجاب بادشاہ کو 1وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،پنجاب بادشاہ کی طرف سے 315رنز کا بڑا ہدف بلوچستان واریئرز نے 9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،صہیب مقصود کے شاندار 125رنز ، اظہر علی نے 72رنز کی اننگز کھیلی ،پنجاب بادشاہ کی طرف سے ناصر جمشید کے شاندار 158 رنز رائیگاں ، علی وقاص نے 86رنز بنائے ،پنجاب بادشاہ کے وقاص کی 5وکٹیں ۔

کراچی میں جاری پینٹگولر کپ کے سیمی فائنل میں بلوچستان واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنائے اوپنر ناصر جمشید اور علی وقاص کی 220رنز کی شاندار پارٹنر شپ ، ناصر جمشید 158، علی وقاص 86رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پنجاب بادشاہ کی تیسری وکٹ کپتان عمر اکمل کی گری جو صرف 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد یوسف تھے جو 36رنز بنا کر ضیاء الحق کا شکار بنے امداد وسیم صرف 5رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان واریئرز کی طرف سے ضیاء الحق نے 2،اظہر علی اور احسان عادل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔315رنز کے ہدف میں بلوچستان واریئرز نے بھی شاندار آغاز کیا اور 78رنز کی اوپننگ سٹینڈ اظہر علی اور بسم اللہ خان نے دیا اظہر علی 72رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے بسم اللہ خان 30رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے صہیب مقصود نے شاندار سنچری سکور کی اور 125رنز بنا کر آؤٹ ہوئے عثمان صلاح الدین 31اور راحت علی ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے بلوچستان واریئرز کی کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود ہدف 41ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا پنجاب بادشاہ کی طرف سے وہاب ریاض نے 5وکٹیں حاصل کیں محمد طلحہ اور سعد نسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی