پاکستان اسٹیٹ آئل کو درپیش شدید مالی بحران کے حل کیلئے وزارت خزانہ کا ہنگامی بنیادوں پر17ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:24

پاکستان اسٹیٹ آئل کو درپیش شدید مالی بحران کے حل کیلئے وزارت خزانہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) پاکستان اسٹیٹ آئل کو درپیش شدید مالی بحران کے حل کیلئے وزارت خزانہ نے ہنگامی بنیادوں پر17ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ ادارے کے پاس تیل کا صرف 4 دن کا ذخیرہ رہ گیا ہے جس کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر 17ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی پی ایس او کو 25 ارب روپے جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال پی ایس او کو اب تک112ارب روپے جاری ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے وزارت پانی و بجلی کو17 ارب روپے جاری کیے گئے۔ رقم سے پی ایس او اور نجی بجلی گھروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فنڈز کی فراہمی سے پی ایس او سمیت بجلی گھروں کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے25 ارب روپے جاری کیے تھے جس میں سے10 ارب روپے بجلی گھروں کے لیے فرنس آئل درآمد کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے ریٹیلرز پی ایس او کو ادا کیے گئے جبکہ 1ارب روپے بجلی گھروں کو فراہم کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :