سندھ ترقی پسند پارٹی کا اجلاس ، آبادگاروں سے زیادتی ، ملوں کی بندش پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:34

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کا اجلاس ، آبادگاروں سے زیادتی ، ملوں کی بندش پر تشویش کا اظہار ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ اور سندھی قوم کا استحصال کیا ، سندھ ترقی پسند پارٹی آبادگاروں کے حقوق کیلئے جلد جدوجہد کا آغاز کرے گی ، اجلاس میں فیصلہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی تحصیل کاؤنسل کا ایک اجلاس ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر احمد نوناری کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈویژنل صدر محمد جمن سموں ، ضلعی صدر اعجاز علی نوناری ، اقبال ہاجانو ، سارنگ شاہ ، جمن ملاح ، عبدالرزاق نوناری ودیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں آبادگاروں کیساتھ سندھ حکومت کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں ، گنے کے نرخ انتہائی کم مقرر کئے جانے اور شوگر ملوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور سندھ حکومت کے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ، اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی تحصیل ٹنڈومحمدخان کے نئے عہدیداران کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق تحصیل صدر محمد جمن ملاح ، نائب صدر سجا د علی کھوکھر ، جنرل سیکریٹری معظم تالپور ، جوائنٹ سیکریٹری حافظ مگسی ، خزانچی عبدالرزاق نوناری ، پریس سیکریٹری وسیم سولنگی کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :